وعدے کا پاس
ایران کا مشہور سپہ سالار ہرمزان قیدی بنا کر حضرت عمر فاروقؓ کے پاس لایا گیا۔ آپ نے اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جسے اُس نے ٹھکرا دیا۔ حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ
اسے قتل کر دیا جائے کیونکہ اس نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا تھا۔
جب اس کے قتل کی تیاری ہو گئی تو اس نے حضرت عمرؓ کی جانب دیکھ کر کہا
میں پانی سے نڈھال ہوں۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ مجھے قتل کرنے سے پہلے پانی پلا دیا جائے؟؟؟
حکم ہوا کہ اسے پانی پلایا جائے۔
ہرمزان نے پانی کا پیالہ ہاتھ میں لیا اور عمرؓ سے کہنے لگا کہ
یہ پانی جو میرے ہاتھ میں ہے۔ اسے پینے تک آپ مجھے قتل نہیں کریں گے نا۔۔۔؟؟؟
فرمایا
ہاں! جب تک تم پانی نہیں پیو گئے۔ تمہیں قتل نہیں کیا جائے گا۔
اس نے جلدی سے پانی کو نیچے گرا کر ضائع کر دیا اور کہنے لگا کہ
امیر المومنین! دیکھئے آپ نے وعدہ کیا ہے، سو اب پورا کیجئے۔
حضرت عمرؓ نے کہا کہ
تمہیں قتل کرنے سے فی الحال رک جاتے ہیں۔ میں تمہارے معاملے میں غوروفکر کروں گا۔ پھر جلاد کو تلوار ہٹانے کا حکم دیا
تبھی اس نے بلند آواز میں پکارا
اَشھدُو ان لَّا اِلہَ اِلَّا اللہ وَاَنَّ مُحَمّدًا رَسولُ اللہ
حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ
اسلام لے آئے ہو۔۔۔اچھا کیا۔۔۔اچھا یہ تو بتاؤ جب میں تمہیں اسلام کی دعوت دی تھی، تب تم نے قبول کیوں نہ کیا؟؟
اس نے کہا
کہ مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ اگر اس وقت اسلام قبول کرتا تو میرے بارے میں کہا جاتا کہ موت سے گبھرا کر اسلام قبول کیا ہے۔
حضرت عمر فاروقؓ نے فرمایا
عُقُولُ فَارِسَ تَزِنُ الجبال
"اہل فارس کی عقلیں پہاڑوں جیسی ہیں"
مراد یہ کہ یہ بڑے عقل مند و دانا ہیں، ان کی عقلیں عظیم الشان ہیں۔
(سنہرے اوراق ص:31)
Post A Comment:
0 comments: