Technology

Search This Blog

Ads Fly


Mazar-e-Quaid

Share it:

مزار قائد

مزار قائد سے مراد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری آرام گاہ ہے، جو پاکستان کے تجارتی دار الخلافہکراچی کے وسط میں واقع ہے۔ مزار پوری دنیا میں کراچی کی پہچان ہے، جس کی تعمیر 1960ء کے عشرے میں مکمل ہوئی۔ مزار 54 مربع میٹر احاطہ پر مؤرش طرز کی سفید سنگ مرمری کمانوں اور تانبا کی باڑوں سے بنایا گیا ہے۔ گنبد کا اندرونی حصہ چین کی عوام کے تحفہ کے گئے فانوس کی وجہ سے حصہ سبز جھلک دیتا ہے۔ مزار کے گرد ایک پارک بنایا گیا ہے، جس میں نصب طاقتور ارتکازی روشنیاں رات کے وقت مزار کے سفید سنگ مرمر پر روشنی ڈالتی ہیں۔ جگہ پرسکون ہے اور دنیا کے عظیم شہروں میں سے ایک کے مرکز کی عکاس ہے۔ مزار کا گنبد کئی میل دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ مزار میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم محترم لیاقت علی خان اور جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح بھی قائد کے ساتھ دفن ہیں۔ خاص مواقع خصوصاً 23 مارچ، 14 اگست، 11 ستمبر، 25 دسمبر، 8 جولائی اور 30 جولائی کو مزار پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی معززین اور اعلیٰ عہدہ دار بھی 
مزار کا دورہ کرتے ہیں۔ مزار قائد کو اب ملک کے قومی مزار کا درجہ دیا گیا ہے۔


Share it:

Beauty of Pakistan

Mazar-e-Quaid Images

Pakistan Images

Post A Comment:

0 comments: