Technology

Search This Blog

Ads Fly


Qeemti Waqt woh ha Jo Allah Ki Yaad Main Guzre

Share it:


ایک رات سلطان محمود غزنوی رات کے وقت معمول کے مطابق گشت پر تھا اور ایک تندور کے پاس کسی شخص کو سویا ہوا دیکھا تو اس
کو اٹھا کر پوچھا کہ وہ کون ہے جواب میں اس شخص نے بتایا کہ وہ غریب مزدور ھے دن بھر مزدوری کرتا ہے اور رات کو اس تندور کے


پاس ہی سو جاتا ہے سلطان نے پوچھا کہ

اس سردی میں اس کی رات کیسے گزرتی ہے تو اس مزدور نے جواب میں جو کہا اس نے سلطان کو ھلا کے رکھ دیا

مزدور نے کہا

جناب نصف رات آپ جیسی گزرتی ہے اور بقیہ نصف آپ سے زیادہ اچھے انداز میں گزارتا ہوں۔
سلطان نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ
وہ کیسے؟
مزدور نے جواب دیا کہ
 جب تک تندور گرم رہتا ہے تو میں آپ کے جیسی نیند سے لطف اندوز ہوتا ھوں اور جب تندور ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو اٹھ کے اللہ کی عبادت شروع کر دیتا ہوں جو آپ کے مقابلے میں وقت کا بہتر استعمال ہے-
Share it:

Stories

Urdu Stories

Post A Comment:

0 comments: